نئی دہلی،05/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس کی سائبر سیل نے سی ایم اروند کیجریوال کو ای میل پر دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم شخص ذہنی طور پر بیمار ہے۔پولیس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ملزم شخص راجستھان کے اجمیر کا رہنے والا ہے۔بتا دیں کہ ملزم شخص نے پہلے بھی کئی لوگوں کو اس طرح سے دھمکی دی ہے۔پولیس کی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے گوگل کی مدد سے دہلی کے وزیر اعلی کا ای میل ایڈریس نکالا تھا اور اس کے بعد ہی اس نے انہیں دھمکی بھرا میل لکھا۔دہلی پولیس نے ملزم کا لیپ ٹاپ ضبط کر لیا ہے۔پولیس نے ملزم کو فی الحال جانچ کے لئے اسپتال میں داخل کر دیا ہے۔ غور طلب ہے کہ اروند کیجریوال کو دھمکی ملنے کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔اس سے پہلے اسی سال جنوری میں ان کودھمکی ملی تھی۔یہ دھمکی ای میل کے ذریعے ان کے سرکاری میل آئی ڈی پر 9 جنوری کو بھیجی گئی تھی۔جس میں اروند کیجریوال کا نام لے کر لکھا گیا تھا کہ اپنی بیٹی کو بچا سکتے ہو تو بچا لو۔ہم اسے اغوا کر لیں گے۔ای میل بھیجنے کے والے کے بارے میں اب تک پتہ نہیں چل سکا۔وہیں دہلی پولیس نے دھمکی ملنے کے بعد کجریوال کی بیٹی ہرشتا کیجریوال کی سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ہرشتا کی حفاظت میں پی ایس اوکی تعیناتی کی گئی تھی۔اس دوران اس پورے معاملے کی جانچ دہلی پولیس کی سائبر سیل کے حوالے کر دی گئی تھی۔ذرائع نے کہا تھا کہ وزیر اعلی کے دفتر کو نو جنوری کو ایک گمنام ای میل ملا جسے دہلی پولیس کمشنر امول پٹنائک کو بھیج دیا گیا تھا۔شمالی دہلی پولیس نے کجریوال کی بیٹی کے ساتھ ایک سیکورٹی افسر تعینات کر دیا ہے۔دہلی پولیس کے ایک افسر نے ای میل ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے پولیس کی خصوصی یونٹ کی سائبر برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کا تجزیہ اور ای میل کے آئی پی ایڈریس پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔حکومت کے اہلکار نے کہا تھا کہ دہلی حکومت نے دھمکی بھرے ای میل کو تین دن پہلے دہلی پولیس کمشنر کو بھیج دیا ہے۔ حکام نے کہا تھا کہ دہلی حکومت کو ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔